قانون سازی

قانون سازی

انفرادی معاہدےقانون ساز فریم ورکپوسٹنگ اور پوسٹنگ کی اقسام کے لیے اہلیت کی شرائطعملہ کو عارضی ملازمت پر یونان بھیجتے وقت آجروں کی ذمہ داریاںعارضی ملازمت پر بھیجے گئے ملازمین کے کام کرنے کی حالتیں اور ان کا معاوضہعارضی ملازمت پر بھیجے گئے کارکنان کا قانونی تحفظپابندیاںانٹرنیٹ مارکیٹ انفارمیشن سسٹم (IMI)کسی ملازم کی بیرون ملک پوسٹنگ

انٹرنیٹ مارکیٹ انفارمیشن سسٹم (IMI)

پیچھے

رکن ریاستوں کے مجاز حکام کے درمیان انتظامی تعاون اور دو طرفہ معاونت کو انٹرنیٹ مارکیٹ انفارمیشن سسٹم (IMI) کے ذریعہ نافذ کیا جاتا ہے، جسے ضابطہ (EU)  نمبر  1024/2012  (آرٹیکل 17، صدارتی حکمنامہ 101/2016) کے ذریعہ قائم کیا گيا ہے۔

انتظامی تعاون معلومات کے تبادلے اور پراسسنگ کے ذریعہ انجام پاتا ہے، جن میں اطلاعات اور انتباہات، یا دو طرفہ معاونت کا التزام، بشمول وفاقی قانون کو بہتر ڈھنگ سے نافذ کرنے کے مقصد سے مسائل کے ازالے پر مشتمل ہوتا ہے۔

زیادہ مخصوص طور پر، تعاون اور معاونت میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں:

آرٹیکل 5، صدارتی حکمنامہ 101/2016

  1. خدمات کے سرحد پار فراہمی کے سیاق میں، عارضی ملازمت پر بھیجے گئے کارکنان اور خدمت فراہم کنندگان دونوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی معقول درخواستیں جمع کرانا، جن میں ممکنہ زیادتی یا سرحد پارکی ان سرگرمیوں کے معاملات شامل ہیں جنہیں کارکنوں کی تعینانی کے تعلق سے غیر قانونی سمجھا جاتا ہے، نیز اس طرح کی درخواستوں کا جواب دینا؛
  2. کوئی انتظامی نقد جرمانہ یا تاوان عائد کرنے کے کسی فیصلہ کی ممکنہ اطلاع، یا عائد کردہ انتظامی نقد جرمانہ یا تاوان کی ممکنہ جمع کاری سے متعلق معلومات کی فراہمی کے لیے معقول درخواستیں جمع کرانا؛
  3. ممکنہ بے ضابطگیاں، بیجا استعمالات اور حیلہ بازیاں جو کہ مجاز حکم کے علم میں آئی ہوں، نیز متعلقہ التزامات کی خلاف ورزیوں سے متعلق معلومات کا انکشاف کرنا؛
  4. سرحد پار خدمات کی فراہمی کے سیاق میں کارکنان کو عارضی ملازمت پر بھیجے جانے کی حالتوں میں جانچیں، تفتیشات اور تحقیقات کو انجام دینا، بشمول ان متعلقہ التزامات کی عدم تعمیل کی حالتوں کی تحقیق کے جو کارکنان کو عارضی ملازمت پر بھیج جانے یا ممکنہ غلط کاریوں یا کارکنان کو عارضی ملازمت پر بھیجے جانے کے تعلق سے نا جائز سمجھے جانے والی سرحد پار سرگرمیوں کو منضبط کرتے ہیں، اس سے قطع نظر کہ آیا معلومات کے لیے کوئی درخواست زیر التوا ہے؛ اور
  5. درج بالا سے متعلق دستاویزات ارسال کرنا اور پہنچانا۔

آرٹیکل 11، صدارتی حکمنامہ 101/2016

  1. کسی دیگر رکن ریاست کے مجاز حکام کی طرف سے درخواست موصول ہونے پر، مجاز ریجنل ڈائریکٹریٹ آف دی لیبر انسپکٹریٹ (Regional Directorate of the Labour Inspectorate) مندرجہ ذیل اقدامات کرتا ہے:
    1. وہ فیصلے ارسال کرتا ہے جن کی رو سے کوئی انتظامی نقد ہرجانہ یا تاوان عائد ہوتا ہے، کسی دیگر متعلقہ دستاویز کے ساتھ اور / یا
    2. درخواست کنندہ رکن ریاست کے مجاز حکام کے ذریعہ، اس ریاست کے قانون اور ضابطوں کے مطابق، عائد کردہ انتظامی ہرجانہ یا تاوان کی تحصیل سے متعلق دستاویزات ارسال کرتا ہے۔ ان فیصلوں کے خلاف اپیل یا کوئی دیگر قانونی چارہ جوئی ممکن نہیں ہوتی ہے۔
  2. مجاز ریجنل ڈائریکٹریٹ آف دی لیبر انسپکٹریٹ دیگر رکن ریاست کے مجاز حکام کو درج ذیل جمع کراتا ہے:
    1. ایک انتظامی نقد ہرجانہ یا تاوان عائد کرنے کے لیے یونانی حکام کے فیصلے کے اطلاع کے لیے ایک درخواست، جب راست اطلاع دینا ممکن نہ ہو اور

کسی یونانی حکام کے ذریعہ عائد کردہ انتظامی نقد ہرجانہ یا تاوان کی تحصیل کے لیے درخواست جبکہ وہ خود اس کی تحصیل پر قادر نہ ہو اور اس سلسلہ میں انتظامی نقد ہرجانہ یا تاوان عائد کرنے کے فیصلے کے برخلاف کوئی انتظامی اپیل یا

Skip to content