Skip to content

قانون سازی

قانون سازی

انفرادی معاہدےقانون ساز فریم ورکپوسٹنگ اور پوسٹنگ کی اقسام کے لیے اہلیت کی شرائطعملہ کو عارضی ملازمت پر یونان بھیجتے وقت آجروں کی ذمہ داریاںعارضی ملازمت پر بھیجے گئے ملازمین کے کام کرنے کی حالتیں اور ان کا معاوضہعارضی ملازمت پر بھیجے گئے کارکنان کا قانونی تحفظپابندیاںانٹرنیٹ مارکیٹ انفارمیشن سسٹم (IMI)کسی ملازم کی بیرون ملک پوسٹنگ

کسی ملازم کی بیرون ملک پوسٹنگ

پیچھے

– اگر کوئی ملازم عام طور پر یونان میں کام کرتا ہے اور اس سے یوروپین یونین کی کسی اور رکن ریاست یا کسی تیسرے ملک میں ایک ایسے معاہدے یا ملازمتی رشتہ کے تحت کام کرنے کو کہا جاتا ہے جس کو یونان میں تیار کیا جاتا ہے تو آجر کو لازمی طور پر ملازمت کی بنیادی شرائط کے علاوہ ملازم کو ایک تحریری نوٹس فراہم کرنا چاہیے جس میں مندرجہ ذیل اضافی معلومات کی صراحت ہو اور وہ ملازم کو ان کی روانگی سے قبل دیا جانا چاہیے:
(a) وہ ملک یا ممالک جہاں ملازم کام کرے گا اور اس کی متوقع مدت کیا ہوگی؛
(b) کس کرنسی میں اس کی تنخواہ ادا کی جائے گی؛
(c) اسائنمنٹ سے وابستہ الاؤنسز یا بینیفٹس، خواہ وہ نقدی کی صورت میں ہوں یا جنس کی صورت میں؛
(d) وطن واپسی کے امکان سے متعلق معلومات اور اگر قابل اطلاق ہو تو وطن واپسی کو منضبط کرنے والی شرائط؛
(e) وہ تنخواہ جس کا ملازم اس رکن ریاست میں نافذ قوانین کے تحت حقدار ہوگا جہاں وہ کام کرے گا؛
(f) پوسٹنگ سے وابستہ کوئی بھی قابل اطلاق الاؤنس اور سفری اخراجات، گزارہ بھتہ اور رہائش کے مصارف کے انتظامات؛ نیز
(g) اس میزبان رکن ریاست کی رسمی قومی ویب سائٹ جو کہ ملازم کو متعلقہ معلومات فراہم کرے گی۔
نقطہ b) اور e) سے متعلق معلومات اس رکن ریاست کے متعلقہ التزامات کا حوالہ دے کر فراہم کی جا سکتی ہیں جہاں کہ کام انجام دیا جائے گا۔
اگر ملازمتی رشتے کا کوئی بھی عنصر یوروپین یونین (EU) کی کسی اور رکن ریاست یا کسی تیسرے ملک میں ملازم کی پوسٹنگ کی وجہ سے تبدیل ہوتا ہے تو آجر کو لازمی طور پر ایک متعلقہ دستاویز تیار کرنا چاہیے اور وہ ملازم کو تبدیلی کے مؤثر ہونے سے پہلے پہلے فراہم کر دی جانی چاہیے۔