ملازمین کا حق ہے کہ:
- اپنی ملازمت کے آغاز کے دو ماہ کے اندر یا اگر یہ کم مدت تک جاری رہے تو اپنی ملازمت کے اختتام پر، ضروری شرائط و ضوابط والے ملازمت کے معاہدہ کی ایک نقل حاصل کریں۔
- معاہدے کی تفصیلات میں کسی بھی تبدیلی کے واقع ہونے کے بعد ایک ماہ کے اندر آجر کی طرف سے تیار کردہ دستاویز وصول کریں۔
- بشرطیکہ ان کی ملازمت کی تعلق داری ایک سال سے زیادہ ہو، آجر کی طرف سے معاہدہ ختم کرنے (برخاستگی) کی صورت میں معاوضہ وصول کریں۔
- اگر وہ بڑھاپے کی مکمل پنشن کے لیے اہل ہیں، تو ملازمت کی تعلق داری کو ختم کرنے کی صورت میں معاوضہ وصول کریں۔