قانون سازی

قانون سازی

انفرادی معاہدےقانون ساز فریم ورکپوسٹنگ اور پوسٹنگ کی اقسام کے لیے اہلیت کی شرائطعملہ کو عارضی ملازمت پر یونان بھیجتے وقت آجروں کی ذمہ داریاںعارضی ملازمت پر بھیجے گئے ملازمین کے کام کرنے کی حالتیں اور ان کا معاوضہعارضی ملازمت پر بھیجے گئے کارکنان کا قانونی تحفظپابندیاںانٹرنیٹ مارکیٹ انفارمیشن سسٹم (IMI)کسی ملازم کی بیرون ملک پوسٹنگ

پوسٹنگ اور پوسٹنگ کی اقسام کے لیے اہلیت کی شرائط

پیچھے

کارکنان کی پوسٹنگ سے متعلق التزامات کا اطلاق ان انڈرٹیکنگس پر ہوتا ہے جو یوروپین یونین کی 27 رکن ریاستوں میں قائم کی گئی ہیں، نیز ان ریاستوں پر جنہوں نے یوروپی اقتصادی خطہ (آئس لینڈ، لچٹنسٹین اور ناروے) اور سوئٹزرلینڈ سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

بھیجے گئے کارکن کی تعریف ایک ایسے ملازم کے طور پر کی جاتی ہے جو کہ یوروپی یونین، EEA، یا سوئٹزر لینڈ کی کسی رکن ریاست کی حدود میں قائم کسی انڈرٹیکنگ کے یہاں ایک منحصر ملازمت کے رشتے میں شامل ہو اور جس کو وہ انڈرٹیکنگ ایک محدود مدت کے لیے کام کرنے کے لیے کسی اور رکن ریاست کی حدود میں بھیج دیتی ہے۔

پوسٹنگ کی اقسام

کارکنان کی پوسٹنگ درج ذیل انداز میں انجام دی جاتی ہے:

  • ایک انڈرٹیکنگجس نے یونان میں خدمات کے وصول کنندہ کے ساتھ خدمت کے کسی سروس معاہدہ پر دستخط کیے ہوں، بشرطیکہ اصل رکن ریاست کی انڈرٹیکنگ اور بھیجے گئے شخص کے درمیان ملازمت کا کوئی رشتہ قائم ہو۔
  • ایک انڈرٹیکنگجو کسی ملازم کو یونان کی حدود میں انڈرٹیکنگس کے اسی گروپ کے اندر کسی دیگر انڈرٹیکنگ کو بھیجنے کی خواہش کرتی ہے، بشرطیکہ انڈرٹیکنگ اور بھیجے گئے شخص کے درمیان ملازمت کا کوئی رشتہ قائم ہو۔ ایک ‘انڈرٹیکنگس کا گروپ’ کسی بھی ایسے گروپ کو شامل ہے جو کنٹرول کنندہ اور کنٹرول شدہ انڈرٹیکنگس پر مشتمل ہو۔ مخصوص طور پر، انڈرٹیکنگس کے کسی گروپ کا بنیادی وصف مشترکہ انتظام، مشترک اقتصادی پالیسی، مشترک مالیاتی امور –– مختصراً، مشترکہ معاشی مفادات –– بتایا جاتا ہے۔ اگرچہ اس کی تشکیل متعدد الگ الگ قانونی اداروں سے ہوتی ہے مگر یہ  ایک واحداقتصادی ادارے کے طور پر کام کرتا ہے۔ (آرٹیکل 51، قانون 4052/2012)
  • ایک عارضی کام کی ایجنسی یا انڈرٹیکنگ جو کہ یونان میں قائم یا کام کر رہے بالواسطہ آجر کو ملازمین تفویض کرتی ہے، بشرطیکہ عارضی کام کی ایجنسی (TWA) یا انڈرٹیکنگ کے درمیان ملازمت کا ایک رشتہ موجود ہو جو کہ ایک طرف تو ملازمین کو کسی بالواسطہ آجر کو تفویض کرتی ہے تو دوسری طرف ملازم کو۔ اس صورت میں، ملازم کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ اسے عارضی کام کی ایجنسی کے ذریعہ یا تفویض کنندہ انڈرٹیکنگ کے ذریعہ پوسٹ کیا گيا ہے، جس کے ساتھ ملازم کا ملازمت کا ایک آزاد رشتہ ہے، یعنی راست آجر۔ مساوی برتاؤ کے اصول کا اطلاق ان ملازمین پر ہوتا ہے جنہیں کسی بالواسطہ آجر کو تفویض کیا گيا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مساوی برتاؤ کے اصولوں کے مطابق، بالواسطہ آجر کے یہاں ان کی تفویض کے دوران ملازمت کی ان کی شرائط کم از کم ان شرائط جیسی ہیں جن کا اطلاق اس صورت میں ہوتا جبکہ ملازمین کو اسی پوزیشن پر کام کرنے کے لیے راست طور پر بالواسطہ آجر کے ذریعہ ملازمت پر رکھا جاتا، یعنی صارف کی انڈرٹیکنگ۔

Skip to content